The news is by your side.

Advertisement

ہیوسٹن اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کا جسد خاکی پاکستان روانہ

ہیوسٹن : امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ کا جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا گیا،اہلخانہ کے مطابق سبیکا کا جسد خاکی منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں گن کلچر کا نشانہ بننے والی ہونہار طالبہ سبیکاشیخ کا جسد خاکی لانے والا ترکش ایئرلائنز کا طیارہ ہیوسٹن سے روانہ ہوگیا، طیارہ ہیوسٹن کے مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے روانہ ہوا۔

سبیکا کا جسد خاکی امریکہ سے بذریعہ استنبول پاکستان لایا جائے گا۔

قونصلر جنرل عائشہ فاروقی نےبتایا کہ سبیکا شیخ کی میت پاکستان بھیجنے کے اخراجات قونصل خانہ اداکررہاہے۔


مزید پڑھین :ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نمازجنازہ کی ادائیگی


اس سے قبل سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہوسٹن کے علاقے شوگرلینڈ کی مسجد صابرین میں نماز ظہرکے بعد ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی، میئرہوسٹن سلویسٹرٹنر، رکن کانگریس آل گرین، ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی شرکت کی۔

میئرہوسٹن نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا سبیکا ایک شیچ فیملی کی بچی تھی لیکن وہ ہماری بھی بچی تھی، بالکل ان بچوں کی طرح جو اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

دوسری جانب کراچی میں سبیکا کے گھر کی فضائیں سوگوار ہے، بک شیلف میں رکھی کتابیں ڈائری ہویا ٹیڈی بیئر ہر جگہ سبیکا کی یادیں بکھری ہیں جبکہ سبیکا کی تعزیت کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر سندھ محمدزبیر سمیت کئی سیاسی شخصیات کی آمد جاری ہے۔

یاد رہے کہ 19 مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں