تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

بیٹی کی 9 جون 2018 کو وطن واپسی تھی‘ والد سبیکا شیخ

کراچی : امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کو9 جون 2018 کو وطن واپس پہنچنا تھا۔

سبیکا شیخ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہوسٹن کے نزدیک سانٹافے ہائی اسکول میں گزشتہ روز طالبعلم کی فائرنگ سے چل بسیں۔

سبیکا شیخ کے اہلِ خانہ بیٹی کی المناک موت پرغم سے نڈھال ہیں اور کراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ پرتعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سبیکا کے والد عبدالعزیز کو یقین ہی نہیں آ رہا ہے کہ ان کی ذہین اور فرماں بردار بیٹی سبیکا اس دنیا سے چلی گئی۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ کے باہرسبیکا شیخ کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی 21 اگست2017 کو امریکہ گئی تھی۔

سبیکا کے والد نے کہا کہ سبیکا شیخ 75طلبہ کے گروپ میں پڑھائی کے لیے امریکہ گئی تھی، امریکی پروگرام کے لیے 6 ہزارطلبہ میں سے 75 کومنتخب کیا گیا تھا۔

عبدالعزیز نے کہا کہ سبیکا شیخ اولیول کی طالبہ تھی اور اس کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہے، سبیکا شیخ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔

سبیکا کے والد نے بتایا کہ بیٹی کی 9 جون 2018 کو وطن واپسی تھی، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع گزشتہ روز افطارکے بعد میڈیا سے ملی، انہوں نے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن سبیکا نے فون نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ سبیکا کی میت جلد پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس حوالے سے امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطےمیں ہیں۔

دوسری جانب امریکن کونسلزفار انٹرنیشنل ایجوکیشن کی ویب سائٹ پرجاری پیغام کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ سبیکا عزیز شیخ امریکی وزارت خارجہ کے کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ میں 2017-18 میں پڑھائی کرنے گئی تھی۔

امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کےمطابق ہائی اسکول کے 17 سالہ حملہ آور طالبعلم دیمیتریوس پاگورٹزس کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ ہوئی جس کی ابتدائی رپورٹس اچھی نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس فائرنگ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اسکولوں میں اساتذہ کو اپنے ساتھ ہتھیار رکھنے چاہیے۔

فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

واضح رہے کہ رواں سال 15 فروری کوفلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -