پاکستانی کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر علی انصاری کی سالگرہ پر ان سے والہانہ انداز میں اظہار محبت کیا ہے۔
معروف ادکار علی انصاری نے گزشتہ دنوں اپنی 36 ویں سالگرہ منائی، اس لمحے کی تصاویر صبور علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔
کیپشن میں اداکارہ نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’اگر مجھے دوبارہ جینے کا موقع ملا تو میں اس زندگی میں بھی جلد ہی تمہیں ہی تلاش کر لوں گی۔‘‘
صبور نے آگے لکھا ’میں جتنے بھی لوگوں سے ملی ان میں آپ سب سے بہترین ہیں، ہر دفعہ میرا انتخاب آپ ہی ہونگے، آپ وہ شخص ہیں جو خراب دن کو بھی ہنسی اور خوشیوں سے بھر سکتا ہے۔‘‘
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے سالگرہ کی دلکش تصاویر جاری کیں جس میں اس جوڑے کو اپنےخاص دن کو اور بھی یادگار بناتے اور اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں علی پھلوں سے سجے خوبصورت کیک کے ساتھ کیمرے کے سامنے مختلف پوز بنارہے ہیں۔ مذکورہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر مداحوں کی جانب سے علی انصاری کو سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے۔