تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

صبور علی نے یوم عاشورکی مناسبت سے پیغام شیئر کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے یوم عاشور کی مناسبت سے پیغام شیئر کردیا۔

اداکارہ صبور علی نے یومع اشور پر امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کے لیے عقیدت کا اظہار کیا۔

انسٹا اسٹوری میں صبور علی نے یومِ عاشور کی مناسبت سے یہ پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فضائیں سرخ ہوتی جا رہی ہیں، مسافر کربلا پہنچنے والا ہے۔

ایک پل کی تھی بس حکومت یزید کی
صدیاں حسینؓ کی ہیں زمانہ حسینؓ کا

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یومِ عاشور بہت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عاشورہ کے جلوس نکالے گئے اور مجالسِ عزا کا منعقد کی گئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد رواں برس بڑی تعداد میں روزۂ امام حسین ؓ پر حاضری دی جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

فیروز خان کی اہلیہ سیدہ علیزے سلطان نے نجف میں روزۂ حضرت علی ؓ سے تصاویر شیئر کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -