شوبز انڈسٹری کے معروف ماڈل اور ابھرتے ہوئے اداکار سچل افضل نے بتایا ہے کہ وہ کس اداکار سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔
سچل افضل مشہور ماڈل ہیں جنہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے اور حال ہی میں ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کی داد وصول کی ہے۔
حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار کیا ہے۔
سچل افضل نے کہا کہ وہ لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ مقابلہ کرنے چاہتے ہیں۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
اداکار نے کہا کہ اگر مجھے انڈسٹری میں کسی اداکار سے مقابلہ کرنا ہے تو میرے ذہن میں کوئی ہے حالانکہ میں جانتا ہوں کہ اداکاری میں ان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے لیکن اگر مجھے کسی ایک اداکار کا نام لینا ہو تو وہ نعمان اعجاز ہوں گے۔
سچل افضل نے یہ بھی کہا کہ وہ شاندار اداکار ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن میں جانتا ہوں کہ ایک دن میں ان کے ساتھ مقابلہ کروں گا اور ہار بھی جاؤں گا لیکن ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔


