منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پنڈورا پیپرز: سچن ٹنڈولکر، شکیرا بھی آفشور کمپنی کے مالک نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

مالٹا: کالے دھن چھپانے کے حوالے سے جاری ہونے والے ’پنڈورا پیپرز‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر، گلوکارہ شکیرا اور ماڈل کے نام بھی شامل ہیں۔

بحراوقیانوس کے کنارے پر واقع ملک پاناما کی صحافتی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری ہونے والے پنڈورا پیپز میں سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر ، کولمبین گلوکارہ شکیرا، سپر ماڈل کلاڈیا شیفر اور اطالوی گینگسٹر کے نام بھی شامل ہیں۔

آئی سی آئی جے کی جانب سے جاری دستاویزی رپورٹ یں بتایا گیا ہے کہ سچن ٹنڈولکر بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے جبکہ گلوکارہ شکیرا، اسپر ماڈل کلاڈیا شیفرا اور اطالوی گینگسٹر بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔

سچن ٹنڈولکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ’سرمایہ کاری جائز ہے، جس کی تفصیلات ٹیکس حکام کے سامنے رکھی گئیں ہیں‘۔

پنڈوراپیپرز میں 300 بھارتی شہریوں کے نام شامل ہیں،  بھارت کے معروف تاجر انیل امبانی کے نام پر 18 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ علاوہ ازیں مراکش کی شہزادی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں