جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

سچن ٹنڈولکر آج اپنی 43 ویں سالگرہ منارہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن رمیش ٹنڈولکر آج اپنی کو اپنی 43 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

سچن رمیش ٹنڈولکر 24 اپریل 1973 کو بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 15 نومبر 1989 میں 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت کئی ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے۔ سچن ٹنڈولکر نے 24سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں 200 ٹیسٹ اور 463 ون ڈے میچز کھیلے۔

ٹیسٹ میں انہوں نے 51 سنچریوں اور 68 نصف سنچریوں کی مدد سے 15921 جبکہ ون ڈے میں 49 سنچریوں اور 96 نصف سنچریوں کی بدولت 18426 رنز سکور کئے۔

انہیں دونوں طرز کی کرکٹ میں زیادہ میچز اور رنز بنانے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ لٹل ماسٹر ون ڈے میں ڈبل سنچری اور دونوں طرز کی کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری سمیت کئی عالمی ریکارڈز کے مالک ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی یاداشتوں پر مشتمل ایک کتاب ’پلےانگ اٹ مائی وے‘ کے نام سے تحریر کی ہے جس میں انہوں نے ایک انتہائی حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا پہلا بین الاقوامی میچ عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔


سچن ٹنڈولکر نے پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا


سچن ٹنڈولکر نے سال 2012 -13 میں یکے بعد دیگرے کرکٹ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو خیر آباد کہا اور نومبر 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا 200 واں ٹیسٹ میچ کھیل کرریٹائر ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں