تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

سچن ٹنڈولکر نے ننھی مداح کو خوش کردیا

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنی ننھی مداح کے نام پیغام جاری کر کے سب کا دل جیت لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی کرکٹر کی مداح نے سچن ٹنڈولکر کی اپنے سے ہاتھ سے بنائی جانے والی پینٹنگ شیئر کی اور ویڈیو میں انہیں بھی مینشن کردیا۔

یہ پینٹنگ ڈاکٹر ارن نیوالی پٹیل کی صاحبزادی سروشتی نے بنائی اور اسے ہاتھ میں پکڑ کر ویڈیو بھی بنوائی۔

ننھی مداح کی والہانہ محبت دیکھ کر سچن ٹنڈولکر بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اس ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے سروشتی کی حوصلہ افزائی کی۔

سچن کی مداح 7ویں جماعت کی طالبہ ہیں اور وہ ریاست مہاشٹرا کے علاقے نندید کی رہائشی ہیں۔اپنی ویڈیو میں سروشتی نے بتایا کہ وہ ٹنڈولکر کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہوں نے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے یہ پوٹریٹ خود تیار کی۔

سروشتی کے والد نے سچن ٹنڈولکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ پینٹنگ میری بیٹی نے آپ کے لیے تیار کی ہے، اس کی حوصلہ افزائی کردیں گے تو وہ بہت زیادہ خوش ہوجائے گی‘۔

لیجنڈری کرکٹر نے ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے سب سے پہلے تو بچی کا شکریہ ادا کیا اور اس پینٹنگ کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سچن نے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ تم ایک روز بہت اچھی پینٹنگ بنانے والی آرٹسٹ بن جاؤ گی اور اپنے والدین کا نام روشن کرو گی‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’مجھے تمھاری پینٹنگ بہت پسند آئی ، تم اسی طرح محنت کرتی رہو، میری نیک خواہشات تمھارے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -