کراچی: صدرمیں غیرقانونی پرندوں کی مارکیٹ کےخلاف آپریشن کیا گیا، نایاب پرندے قبضے میں لےکر چڑیا گھر منتقل کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر میں غیرقانونی پرندہ مارکیٹ کو ختم کرادیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 2 افراد کو حراست میں لیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ صدر میں آپریشن کیا۔
اسسٹ کمشنر حاظم بھنگوار نے بتایا کہ سیکڑوں پنجرے اور نایاب پرندے قبضے میں لے لیے گئے، ضلعی انتظامیہ نے قبضے میں لیے گئے نایاب پرندے چڑیا گھر منتقل کردیے گئے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے قبضے میں لیے گئے نایاب پرندوں کے حوالے سے بتایا کہ ضبط کیے گئے پرندوں کا خیال چڑیا گھر کی انتظامیہ رکھے گی۔
اے سی حاظم بھنگوار نے صدر میں حالیہ آپریشن سے متعلق مزید بتایا کہ بار بار انتباہ کے باوجود مافیا باز نہیں آرہی، آپریشن کسی کے دباؤ میں نہیں رکے گا۔
کراچی: صدر میں پتھارا مافیا کا ٹریفک پولیس کے افسر پر سرعام تشدد ، مقدمہ درج


