کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بروقت کارروائی کی گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صدر میں آگ پر قابو پایا جاچکا ہے۔
صدر میں موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر میں آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ سے 150 سے 200 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
میئرکراچی نے کہا کہ کولنگ مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات معلوم کریں گے، پارکنگ میں لگی آگ نے دوسری گاڑیوں کو لپیٹ میں لیا۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پالیا گیا جبکہ پارکنگ میں کھڑی تین گاڑیاں آگ کے باعث جل گئیں۔
مصروف علاقے صدر میں گل پلازہ کے قریب واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ لگی جس نے ساتویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لیا تاہم فائر فائٹرز نے چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد اس پر قابو پالیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس روانہ کی گئیں، تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی تھیں۔
کراچی: صدر الیکٹرونکس مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، تین گاڑیاں جل گئیں
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


