جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ہندوؤں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں گے، صدیق الفاروق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھارت سے آئے ہندو یاتری اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد پاکستان سے محبت کی یادیں لیکر بھارت واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

124ہندو یاتریوں کو چھ روزہ دورے کے بعد واہگہ بارڈر پر خوشگوار یادوں کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین صدیق الفاروق نے کہا کہ ہندو یاتریوں کی آمد کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھی بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ان میں دوستی پیدا ہوگی۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہندوؤں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ ہندو گروپ لیڈر بجاج کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کا پورے بھارت میں پرچار کرینگے ۔دونوں ممالک کے درمیان تلخیوں کو محبتوں میں بدلنا چاہئیے۔

- Advertisement -

پاکستان میں ہندوؤں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔ جتھے میں شریک ہندو یاتریوں کی مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد خوشی دیدنی تھی۔

ان میں سے تو کچھ پاکستان کی سرزمین پر پیدا ہوئے اور اب دوریوں کو تعلقات میں بدلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے پاس عوام کی ترقی کے لیے امن کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں