جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

سعدیہ خان کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار جنید خان کے بعد پاکستان کی ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان نے گولڈن ویزا ملنے پر تصاویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں پاسپورٹ موجود ہے۔

انسٹا گرام پوسٹ میں سعدیہ خان نے گولڈن ویزا دینے پر متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اس پُرامن ملک میں 10 سال کی رہائش ایک خواب تھا، گولڈن ویزا مجھے ایک ماہ قبل ملا لیکن مداحوں کو بتانے میں دیر ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sadiakhanofficial)

خیال رہے کہ کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات حکومت نے گلوکار جنید خان کو گولڈن ویزے سے نوازا تھا۔ جنید خان نے انسٹا گرام پر گولڈن ویزا ملنے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ متحدہ عرب امارات حکومت سے گولڈن ویزا حاصل کرنے پر فخر ہے۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ دبئی ہمیشہ میرے اور میرے خاندان کے لیے گھر سے دور ایک گھر رہا ہے، اور یہاں ہمارے دورے ہمیشہ شاندار رہے ہیں، گولڈن ویزا ملنے کے بعد ان دوروں میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں