تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعدیہ خان کی تُرک شیف کے ساتھ تصاویر کے چرچے

پاکستانی ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کی تُرک شیف براک ازدمیر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ خان کو ترک شیف براک ازدمیر سے اپنے ریسٹورینٹ میں مدعو کیا جس کی تصاویر اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں براک سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنے ریسٹورنٹ میں مدعو کرنے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘

سعدیہ خان نے لکھا کہ ’آپ سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی، آپ کے ہاتھ کے کھانے میں بہت ذائقہ ہے، کھانے کے ساتھ ساتھ آپ کی میزبانی بھی بہت شاندار تھی۔‘

واضح رہے کہ تُرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا، اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں اداکارہ ہانیہ عامر کی بھی ترک شیف کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -