(28 نومبر 2025): صادق آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں پولیس سے مقابلہ میں دو ڈاکو مارے گئے، ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی، ڈاکوؤں کی شناخت کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ دونوں ڈاکوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی، موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ پر روکے جانے پر پولیس پر فائرنگ کردی تھی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے قائد آباد اور زمان ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے پولیس نے دونوں واقعات میں اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا۔
پہلا واقعہ قائدآباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس نے احسن آباد گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔
دوسرا مقابلہ زمان ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان کورنگی ناصر جمپ کے قریب ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا، حکام کے مطابق اسے بھی جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔


