ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

میئر لندن صادق خان چوتھی مدت کیلیے انتخاب لڑیں گے یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: میئر لندن صادق خان نے چوتھی مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میئر صادق خان نے ویسٹ منسٹر واپسی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لندن میں جرائم سیاسی بحث کا مرکز بن گئے ہیں، شاپ لفٹنگ کے 95 ہزار واقعات کے باعث تین گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن نے جرائم میں اضافے پر تنقید کی ہے جبکہ میئر لندن نے جرائم میں اضافے کی وجہ مہنگائی اور شہری وسعت کو قرار دیا ہے۔

دوسری جانب میئر لندن نے کنجیشن چارج (ٹریفک فیس) میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں پر مکمل رعایت ختم کردی۔

انہوں نے الیکٹرک کاروں کیلئے مکمل رعایت کو ختم کردیا ہے، جس کے باعث الیکٹرک گاڑیوں پر بھی کنجیشن چارج لاگو ہوجائے گا۔

میں ٹرمپ کے سر پر سوار ہوں وہ بھی بغیر کرائے کے، میئر لندن

برطانوی میڈیا کے مطابق رعایت کیلئے آٹو پے میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت الیکٹرک کاروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی جبکہ بڑی الیکٹرک وینز اور گاڑیوں کو 50 فیصد رعایت ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں