جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

لندن: نو منتخب میئر صادق خان نے ٹرمپ کی امریکہ آنے کی پیشکش ٹھکرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ آنے سے متعلق تجویز ٹھکرا دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ صادق خان کے امریکہ آنے پر پابندی نہیں ہوگی۔

امریکی صدارت کے خواب دیکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کا سفر کرنے والے تمام مسلمانوں پر پابندی عائد کرنے کی مجوزہ پالیسی میں صادق خان کے لیے رعایت ہوسکتی ہے۔ لندن کے میئر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ان کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ان کے دوستوں، خاندان اور ہر اس شخص کے بارے میں ہے جو دنیا میں کہیں بھی ان کی طرح کے پس منظر سے ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب

صادق خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی طرف سے امریکہ میں مسلمانوں پر عارضی پابندی عائد کرنے کی تجویز ایک ایسی چیز ہے جس سے وہ لوگ براہ راست متاثر ہوتے ہیں جو ان سے قریب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے اسلام سے متعلق کم علمی پر مبنی خیالات دونوں ملکوں کو غیر محفوظ بنا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

صادق خان کے میئر منتخب ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہہ صادق خان مسلمانوں کے امریکہ آنے کی پابندی سے مستشنیٰ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں