صادق آباد(14 فروری 2026): 25 لاکھ روپے سر کی قیمت والا انتہائی مطلوب ڈاکو ستار کوش نے 3 ساتھیوں سمیت سرنڈر کردیا۔
صادق آباد کے کچے کے علاقے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے جہاں کوش گینگ کے سرغنہ ستار کوش نے اپنے تین ساتھیوں لیاقت کوش اور برکت کوش سمیت پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق پنجاب حکومت نے ستار کوش کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
ڈی پی او عرفان سموں کا کہنا ہے کہ قانون سے مقابلہ کرنے والے مفرور ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کیے جانے کے بعد انہوں نے سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا، قانون سے مقابلہ کرنے والے مفرور ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


