مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ رمضان میں صدقہ ، فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار300روپے فی کس ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا، رمضان میں صدقہ ، فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار300روپے فی کس ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ اہلِ ثروت مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ، فدیہ اور کفّارہ اداکریں۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم کا آٹا 2کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 300روپےہوگا ، جَو چارکلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 600روپے ہوگا۔
کھجور چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 2400روپے جبکہ کشمش چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4400روپے ہوگا۔
مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو 2وقت کا کھانا کھلانا ہے ، یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے۔