The news is by your side.

Advertisement

آئی سی سی اور بورڈ پر تنقید ، پی سی بی کی سعید اجمل سے وضاحت طلب

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور پی سی بی پر تنقید کے حوالے سے سعید اجمل کے بیان پر ان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

پاکستانی آف اسپنر کے متنازع انٹرویو نے پی سی بی کو نوٹس لینے پر مجبور کردیا، سعید اجمل نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ آئی سی سی نے آف اسپنرز کے خلاف دھرا معیار اپنایا ہوا ہے، بھارتی اثرو رسوخ کے سبب آئی سی سی پاکستانی بولرز کے ساتھ غیر جانب داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اجمل کا کہنا تھا کہ ہربھجن سنگھ اور ایشون کے ایکشن بھی مشکوک ہیں لیکن ان پر کبھی کسی نے پابندی نہیں لگائی۔

آف اسپنر نے پی سی بی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بورڈ نے ان کا کیس میڈیکل بنیاد پر نہیں لڑا جس پر وہ مایوس ہیں۔

سعید اجمل کے بیان پر پی سی بی نے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں