تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی قرنطینہ میں چلے گئے

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہر آفاق ڈرامے میرے پاس تم ہو کے دو اہم کردار نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

میرے پاس تم ہو کے دانش اور شہوار حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے بعد کراچی پہنچے جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا۔

اداکارہ واسع چوہدری نے ہمایوں سعید کو ٹویٹر پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’لندن کیا کہیں بھی نہیں جاؤں گا‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہمایوں سعید نے جواب دیا اور بتایا کہ ’ہم ابھی کراچی ایئرپورٹ پہنچے مگر گھر نہیں جائیں گے، میں اور عدنان صدیقی خود کو ایک کمرے میں کچھ روز کے لیے بند کررہے ہیں، اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے‘۔

قبل ازیں معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے امریکا سے لاہور واپس پہنچیں جس کے بعد انہوں نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ کلیئر آئی ہے۔

مزید پڑھیں: اچھی خبر: مایا علی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس دوران بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، خوف کی وجہ سے اُن کی نیند اڑ گئی تھی اور  بہت زیادہ ڈر بھی لگ رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -