ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پی پی کا جماعت اسلامی کو صبر کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی رہنما اور صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ حافظ نعیم جس طرح کا لہجہ استعمال کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے جماعت اسلامی صبر سے کام لے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی کے ایک نجی اسکول میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کیخلاف جہاں دوبارہ گنتی ہوتی ہے وہ احتجاج کرتے ہیں۔ خاتون ریٹرننگ آفیسر پر حملہ کیا گیا اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اگر خاتون افسر نے کچھ غلط کیا بھی ہے تو قانونی راستہ موجود ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن جس طرح کا لہجہ استعمال کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں صبر سے کام لینا چاہیے۔

سعید غنی نے کہا کہ کاکہناہےاگر پی پی کودھاندلی کرکے میئرلانا ہوتا توٹارگٹ کر کے نمبرحاصل کرتے۔ ہمیں الیکشن کو کراچی کی بہتری کی جانب لے کر جانا ہے۔ 6 حلقوں سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست الیکشن کمیشن نے قبول کرلی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی نے توقع سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں، ان کے نمبرز ضرور حیران کن ہیں ہم سرپرائز ہوئے ہیں۔ ہمیں جماعت اسلامی کے تعاون کی ضرورت ہے۔ آئیں بات چیت کریں کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے کیسے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ جن کو شکایت ہے قانونی راستہ اپنائے اور الیکشن کمیشن جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی اور پی پی کو مینڈیٹ دیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ جس نے احتجاج کرنا ہے کرے لیکن پُرامن کرے۔ احتجاج کے نام پر تشدد ہوگا تو پھر چاہے وہ پی پی ہو، جماعت اسلامی یا پی ٹی آئی سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں