اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

ہم سے زبردستی نسلہ ٹاور زمیں بوس کرایا گیا ، سعید غنی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم سے زبردستی نسلہ ٹاور زمیں بوس کرایا گیا ، سندھ حکومت عمارت گرانے کے حق میں نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزراء نے ماضی میں کراچی کے مشہور ‘نسلہ ٹاور’ کو گرانے کے عدالتی فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے "جبری فیصلہ” قرار دیا۔

آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر وزراء نے واضح کیا کہ سندھ حکومت اس وقت بھی عمارت گرانے کے حق میں نہیں تھی۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے نسلہ ٹاور آپریشن پر کھل کر بات کرتے ہوئے عدلیہ کے ماضی کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ "ہم سے زبردستی اور جبری طور پر نسلہ ٹاور کی عمارت زمیں بوس کرائی گئی۔ سندھ حکومت اس کے حق میں بالکل نہیں تھی۔”

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کروڑوں اور اربوں روپے کا کھڑا انفراسٹرکچر دھڑام سے زمیں بوس کر دیا جائے، اس عدالتی فیصلے نے کراچی میں تعمیراتی شعبے کا چلتا ہوا پہیہ جام کر دیا۔

انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پر صوبائی حکومت کو بھی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی اس معاملے پر سخت مؤقف اپنایا اور کہا عدالتی احکامات کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ "جس نے بھی یہ غلط فیصلہ دیا تھا، اب وہی اس کا نقصان پورا کرے۔”

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان بدقسمتی سے طویل عرصے تک ‘جوڈیشل ایکٹوزم’ کا بہت بڑا شکار رہا ہے، جس کی وجہ سے ملک اور معیشت کو ناقابلِ تلافی بڑے نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں