کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی کا کہنا ہے کہ فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتےہیں تباہی مچاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان میں تقسیم در تقسیم کا عمل جاری ہے، پی پی کے رہنما سعیدغنی نے ایم کیو ایم میں اندورونی اختلاف سے متعلق کہا کہ میں فاروق ستارسے متعلق کبھی دہشت گردی والی بات سنی نہیں، فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تویہ اچھی بات ہے۔
کامران ٹیسوری کے حوالے سے سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتےہیں تباہی مچاتےہیں، کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں جتنا رہیں گے اتنی تباہی مچائیں گے، وہ ایم کیوایم میں آگے کیاکرتےہیں دیکھ لیں گے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کی بدقسمتی ہےکامران ٹیسوری کواہم عہدے دیئے۔
گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا عوام کوپتہ چل رہا ہے کہ ایم کیوایم والےایک سیٹ پرکس طرح لڑتے ہیں، ان کا کوئی اصول اور نظریہ نہیں، ایم کیوایم کو اس جھگڑے کی قیمت دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں چکانا پڑے گی۔
خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آؤٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔
مزید پڑھیں : فاروق ستارنے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل کردی، انتخابات کا اعلان
جس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔
انہوں نےتمام کارکنان اور اراکین اسمبلی کو سترہ فروری انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کی دعوت دی۔