ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

وزارت بچانے کے لیے اپنا منہ کالا نہیں کرسکتا، سعید غنی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزارت بچانے کے لیے اپنا منہ کالا نہیں کرسکتا، اور نہ ہی میں چوروں کو دوبارہ ان کی جگہ نہیں بٹھا سکتا ہوں۔

آرٹس کونسل میں آل پاکستان ویمن ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2016میں جب مشیر محنت تھا تو مجھے ماہانہ5کروڑ رشوت کی پیشکش کی گئی تھی، یہاں اسٹیج پربیٹھے لوگ مجھے بھی ٹف ٹائم دیتے ہیں۔

میرے ادارے میں20ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے، ہائی کورٹ سے فیصلہ آیا ہے کہ یہ لوگ مزدوروں کے نمائندے نہیں ہیں، ہم دباؤ قبول نہیں کررہے انہیں سزا دلانا چاہتے ہیں، میں چوروں کو دوبارہ ان کی جگہ نہیں بٹھا سکتا۔

آپ لوگ صرف وزیروں پر چڑھائی نہ کریں، میں ساری زندگی وزیر نہیں رہوں گا، وزارت بچانے کے لیے اپنا منہ کالا نہیں کرسکتا، میں 10بار وزارتوں پر لات مار سکتا ہوں، میری لیڈر شپ خرابیاں دور کرنا چاہتی ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ میں خود بھی ایک ادارے کا برطرف شدہ ملازم ہوں، میری دادی خود دکان چلاتی تھیں، انہوں نے میرے والد اور ہمیں پڑھایا لکھایا، ہماری کامیابی کے پیچھے ایک ان پڑھ خاتون کا ہاتھ ہے جو میری دادی تھیں۔

خواتین کو مردوں کے ساتھ کام کرتے دیکھ کرخوشی ہوتی ہے، آپ لوگ میری دادی سے زیادہ اچھےماحول میں کام کر رہی ہیں، جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں ہمیں اس کا اندازہ ہونا چاہیے، میری لیڈر شپ مزدوروں کے حوالے سے کوئی تذبذب نہیں رکھتی۔

وزیرمحنت نے کہا کہ ہزاروں فیکٹریوں کی انسپکشن نہیں کرسکتے، کم از کم تنخواہ نہ ملے تو مزدور کام سے انکار کردیں، مزدور خود بھی بتائیں ہم کارروائی کریں گے، وہ یہ نہیں کررہے بلکہ خود کم تنخواہ پر کام کرنے لگتے ہیں۔ حکومت خود جا کر40 ہزار اجرت پر عمل درآمد نہیں کراسکتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں