تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘بدمعاشی نہیں چلے گی، جیسا کروگے ویسا بھروگے’

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ سندھ ہاؤس پر کوئی غیر قانونی اقدام کیا گیا حملے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل دیا جائے گا یہ بدمعاشی نہیں چلے گی اب جیسا کروگے ویسا بھروگے۔

اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وفاقی وزرا دھمکیاں دے رہے ہیں ان کو سمجھانا چاہ رہا ہوں نیازی حکومت ختم ہورہی ہے وفاقی وزرا اتنا کریں جتنا وہ خود برداشت کرسکیں اگر تم لوگ ہمارےاراکین کو روکو گے تو ہم بھی روکیں گے۔

سعیدغنی نے کہا کہ یہ بدمعاشی نہیں چلے گی اب جیسا کروگے ویسا بھروگے یاد رکھنا تمہارے ممبران سندھ میں بھی ہیں تمہارے ممبران کو بھی ووٹ ڈالنے اسلام آباد آنا ہوگا اگر کسی کو زبردستی روکاگیاتوہم بھی انکو زبردستی باہر لے کر آئیں گے تم لاکھوں کو مجمع لگاوگے ہم بھی لاکھوں کا مجمع لگائیں گے تم اب سابق وزیراعظم کہلوانے والےہو تم بولتے پھرو گے مجھے کیوں نکالا۔

‘خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں’

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور چول وزیروں کی ٹیم دھمکی دے رہی ہے خودکشی حرام نہیں ہوتی تو خودکش بمبار بن کر ان پر حملہ کر دیتا انحراف کرنے والوں کو غائب کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا یہ سب کسی سےخفیہ نہیں ہے بہت سےایم این ایزپارلیمنٹ لاجزمیں خودکوغیرمحفوظ محسوس کرتےہیں پیپلزپارٹی، ن لیگ کےایم این ایز بھی سندھ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین نےخود اینکرز کو کال کر کے بلایا ن لیگ کے کچھ ایم این اینز کوہم نےسیکیورٹی اور سہولت فراہم کی ہم نے کسی کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی ان کا اختیار تھا انہوں نے استعمال کیا ہے شرم کی بات ہے وزیراعظم خود تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ جاسوسی کروا رہےہیں وزیراعظم خود کہہ رہا ہے اراکین پر نظر رکھو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

- Advertisement -