بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

حکومت سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو معاوضہ دے گی، سعید غنی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(18 جنوری 2026): صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو معاوضہ دے گی۔

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت ڈنڈے کے زور پر بلڈنگ سیفٹی کے قوانین نافذ نہیں کرواسکتی، اس حادثے سے بھی ہم نے سبق سیکھا ہے، حکومت ذمہ داری ادا کرے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ حکومت سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو معاوضہ دے گی لیکن اولین ترجیح آگ بجھا کر  عمارت کا سرچ آپریشن کرنا ہے، دوسرے مرحلے میں آگ لگنےکی وجہ معلوم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے 5 خاندان ایسے ملے ہیں جن کے لوگ لاپتہ ہیں، کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں عمارتیں موجود ہیں، کوشش کرسکتے ہیں ڈنڈے کے زور پر ہر چیز نافذ نہیں کرسکتے، عمارتوں کے ہزاروں افراد کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے، اطلاع ہے کہ عمارت میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، سب سے بڑی ترجیح یہ ہے کہ ان لوگوں کو بچایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں