سندھ کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لے کر ناصر حسین شاہ کو سونپا گیا ہے۔
سعید غنی کو محکمہ محنت و سوشل پروٹیکشن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
جام خان شورو کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا قلمدان بی دیا گیا ہے، مخدوم محبوب الزمان سے محکمہ بحال واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں محکمہ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے۔
جبار خان سے محکہ خوراک کا قلمدان واپس لے کر محکمہ ریلیف کا قلمدان سونپا گیا ہے، ڈاکٹر شام سندر کو محکمہ اقلیتی امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔
معاون خصوصی محمد علی راشد کو محکمہ انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے، سرفراز راجڑ کو محکمہ آْرکائیو کا قلمدان سونپا گیا ہے۔


