The news is by your side.

Advertisement

سعید غنی کی تعلیمی اداروں کو وارننگ

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ وہ کرونا کے پیش نظر 28 ستمبر سے پہلے اپنی مکمل تیاری کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف سرکاری، نجی اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سرکاری ونجی اسکولز کو صفائی ستھرائی اور سماجی فاصلے کے فقدان پر ہدایات کیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ غیر حاضر سرکاری اساتذہ کو شوکاز نوٹس دئیے جائیں، تعلیمی ادارے 28 ستمبر سے پہلے اپنی مکمل تیاری کو یقینی بنائیں، طلبہ و طالبات کی تعداد زیادہ ہے توشفٹ یا متبادل دنوں میں بلایا جائے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے خبردار کیا کہ یہ طے ہے بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہیں بنائیں گے تو کارروائی کی جائے گی۔

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق بلوچستان حکومت کی حکمت عملی تبدیل

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے لیے گزشتہ روز سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہیں۔

جبکہ سندھ حکومت نے مڈل اسکول کھولنے سے متعلق فیصلے کو 28 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں