جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے نے امریکی صدر کی پیشکش کو دھوکہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران :ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے سعید جلیلی نے امریکی صدر کی پیشکش کو دھوکہ قرار دے دیا اور کہا دشمن مکرو فریب سے کام جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے اور سینیئر عہدیدار سعید جلیلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اسے "مکر و فریب” قرار دے دیا ہے۔

سعید جلیلی نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو طاقتیں ماضی میں ایران کو تقسیم کرنے اور یہاں کی حکومت بدلنے کی باتیں کرتی تھیں، آج وہ مذاکرات کی خواہش ظاہر کر رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا جس نے ایران کو تقسیم کرنا چاہا اور حکومت بدلنے کی دھمکیاں دیں، اب وہ چاہتا ہے کہ کوئی بات کرے، یہ محض دھوکہ دینے کی ایک نئی کوشش ہے۔”

سعید جلیلی کا کہنا تھا کہ جب بھی دشمن کمزور پڑتا ہے اور آپ اس کے خیمے کے قریب پہنچ جاتے ہیں، تو وہ ہمیشہ فریب اور مکاری کا سہارا لیتا ہے۔

ایرانی نمائندے نے گزشتہ 25 دنوں کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اب اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں اس کی طاقت ابھر کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خود دشمنوں نے بھی اب ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کا اعتراف کرنا شروع کر دیا ہے۔

سعید جلیلی نے خبردار کیا کہ دشمن اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے مکر و فریب کا سلسلہ جاری رکھے گا، اس لیے ایران کو اپنی طاقت پر بھروسہ رکھتے ہوئے ہوشیار رہنا ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں