منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

ماہ صفر کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک میں صفر المظفر کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم صفر 27 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

گزشتہ روز سپارکو نے پیش گوئی کی تھی کہ صفر کا چاند کل شام نظر نہ آنے کا امکان ہے 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہو گی۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ مون سون کے باعث چاند کی رویت مزید مشکل ہو گی، ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب و ماہ کا فرق 43 منٹ ہو گا۔

سپارکو ترجمان کا کہنا تھا ماہ صفر 27 جولائی 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں