اسلام آباد : صفر المظفر کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس صفر المظفر 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے کل 15 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں صفر المظفر کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 15 جولائی کی شام صفر المظفر کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے، جس کے مطابق پاکستان میں یکم صفر 16 جولائی کو ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر ہوگی، جبکہ 15 جولائی کی شام چاند کی رویت کے لیے فلکیاتی حالات انتہائی سازگار ہوں گے۔
محکمہ نے بتایا کہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے، جس سے چاند دیکھنے میں آسانی ہوگی۔ کراچی میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ رات 8 بج کر 28 منٹ تک اس کی رویت ممکن ہوگی۔
صفر المظفر کے چاند کی رویت سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 15 جولائی کو طلب کرلیاگیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر اجلاس کی صدارت کریں گے ذونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے
پاکستان محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلامی سال کے دوسرے مہینے ‘صفر المظفر’ کا چاند 15 جولائی کی شام کو نظر آنے کا واضح امکان ہے، جس کے تحت پاکستان میں یکم صفر 16 جولائی کو ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 14 جولائی کی دوپہر 2:43 بجے ہوگی اور اس لحاظ سے اگلے دن یعنی 15 جولائی کی شام کو چاند دیکھنے کے لیے فلکیاتی حالات انتہائی سازگار ہوں گے۔
محکمہ نے بتایا کہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم اور دیکھنے کی صورتحال چاند کی رویت میں مددگار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شہریوں اور فلکیاتی ماہرین کے پاس چاند دیکھنے کے لیے کافی طویل وقت ہوگا کیونکہ کراچی کے افق پر غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک موجود رہے گا، اور رات 8:28 بجے تک اسے دیکھنے کا آخری موقع میسر ہوگا۔


