منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کا بحفاظت انخلا مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کا بحفاظت انخلا مکمل کر لیا گیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک ہزار پاکستانیوں کو سوڈان سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کا بحفاظت انخلا مکمل کر لیا گیا ہے اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کامیابی سے بحفاظت ایک ہزار پاکستانیوں کو سوڈان سے باہر نکال لیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہاں سے ہمارے انخلا کی کارروائیاں مکمل ہوگئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل اور خرطوم میں ہمارے سفارتخانے کی کوششوں سے انخلا ممکن ہوا۔ اس انخلا میں سعودی عرب اور چین سمیت جدہ اور اسلام آباد میں ہماری ٹیموں کا بھرپور تعاون رہا اور آخری پاکستانی کی بحفاظت واپسی تک جدہ کے راستے انخلا کا عمل جاری رہے گا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر اب تک 636 شہری اتر چکے ہیں جنہیں جدہ کے راستے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کی پانچ خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایک اور پرواز 93 مزید شہریوں کو اسلام آباد لے کر آئی، جس سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 729 ہو گئی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت نے دیگر ممالک کے برعکس پہلے عام شہریوں اور پھر سفارت کاروں کو وطن واپس بھیجنے کے لیے انخلا کی پالیسی بنائی۔

+ posts

راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں