جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

کرونا کی نئی قسم اومی کرون سے بچاؤ کا بہترین حل کیا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کرونا کی نئی قسم سے بچنے کا ممکنہ طریقہ بتا دیا۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے تشویش کی ایک وجہ نیا ویریئنٹ کا سامنے آنا ہے، جسے ڈبلیو ایچ او نے اومی کرون کا نام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی اس تغیر شدہ قسم کی جینیات میں تیس جبکہ مجموعی طور پر پچاس تبدیلیاں ہیں، اسی بنیاد پر وائرس کا ایک سے دوسرے انسان یا دیگر اجزا سے ذریعے منتقل ہونے کا عمل ماضی کے مقابلے میں تیز ہوسکتا ہے۔

صوبائی وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ان ساری وجوہات کی روشنی میں ہماری تشویش بڑھ رہی ہے جبکہ یہ بھی امکان ہے کہ اس ویریئنٹ کی وجہ سے ویکسین کی افادیت ختم ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: اومی کرون کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کا حوصلہ افزا بیان

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کرونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے شہریوں سے دوسری خوراک لگوانے کی ایپل کی اور بتایا کہ بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسین نیشن کا عمل دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرونا ویکسین کی استعداد کو بڑھانے کے لیے موبائل ویکسی نیشن کی تعداد کو بڑھا کر 3 ہزار 378 جبکہ ویکسی نیٹرز اور دیگر عملے کی تعداد کو بھی 13 ہزار سے زائد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فیکٹ چیک:‌ ’اومی کرون‘ وائرس اور 1963 کی فلم کا کیا تعلق ہے؟

انہوں نے اضلاع کی سطح پر کال سینٹرز  کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان سینٹرز سے کرونا کی ایک ویکسین لگوانے والوں سے بذریعہ میسج اور کال رابطہ کیا جائے گا اور انہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کی تلقین بھی کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں