تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کس گلی میں اندھیرا ہے اور کہاں روشنی؟ گوگل بتائے گا

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی نےگوگل میپس استعمال کرنے والے صارفین کو نئی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے میپ ایپلیکیشن میں نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا جو صارفین کو راستہ بتانےکے ساتھ ساتھ انہیں اندھیرے اور روشنی سے بھی آگاہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپ میں گلیوں کی نشاندہی زرد رنگ سے ہوگی البتہ جہاں اندھیرا ہوگا وہاں پر اسٹریٹ کا رنگ تبدیل ہوجائے گا جس سے صارفین کو روشنی کم ہونے کا معلوم ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: گوگل میپ استعمال کرنے والوں کے لیے خوش خبری

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر ’لائٹننگ‘ پر آزمائش جاری ہے جس پر کام مکمل ہوتے ہی اسے مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور منصوبے کی کامیابی کے بعد عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے صارفین جو کسی علاقے میں پہلے بار گئے اور واقفیت نہیں رکھتے، یہ فیچر اُن کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں سال نومبر کے آغاز پر کمپنی نے گوگل میپ استعمال کرنے والے صارفین کو خوشخبری سنائی تھی کہ اب اُن کا ڈیٹا محفوظ رہے گا۔ گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کمپنی نے صارفین کے لیے ’انکوگنیٹو موڈ‘ متعارف کرادیا جو استعمال کنندہ گان کی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

کمپنی کے مطابق صارفین انکوگنیٹو موڈ کھولنے کے بعد گوگل میپ استعمال کریں، ایسا کرنے سے اُن کا جی میل اکاؤنٹ ایپ سے منسلک نہیں ہوگا اورتمام تر سفری معلومات محفوظ رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -