اسلام آباد : پاکستان نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی سلامتی اہم ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکنے کی سخت مذمت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا ایک اہم انسانی مشن، عالمی یکجہتی اور اخلاقی عزم کی علامت ہے۔ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 16 ستمبر کو پاکستان نے 15 ممالک کے ساتھ مشترکہ بیان میں فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ خیال کیا تھا، فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم کا فلوٹیلا میں اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کا مطالبہ
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور خطے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، پاکستانی شہریوں کی فوری رہائی اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے اتحادی ممالک سے رابطہ جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے پرعزم ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


