تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان کے لیے بڑا صدمہ

ڈھاکا: ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں جاری ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنی اچھی کارکردگی کا تسلسل  برقرار نہیں رکھ سکا، سیمی فائنل مقابلے میں گرین شرٹس کو بھارت کے ہاتھوں ہار کا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔

پاکستان نے کھیل کا مثبت آغاز کیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر حملے کیے، مگر کوئی گول نہیں کرسکا۔

دوسرے ہاف میں بھارت کی ٹیم غالب آگئی۔ بھارتی ٹیم نے لگاتار تین گول اسکور کرکے پاکستان کے حوصلے پست کر دیے۔

بعد ازاں پاکستان ٹیم نے ایک گول اسکور کیا، مگر شکست کو نہیں ٹال سکے۔


مزید پڑھیں: فٹبال کے ذریعے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ۔ افغانستان کی خالدہ پوپل


دوسرا سیمی فائنل مالدیپ اور نیپال کے درمیان ہوا، جس میں نیپال نے تین صفر سے فتح حاصل کی۔ ٹورنامینٹ کا فائنل پندرہ ستمبر کو بھارت اور مالدیپ کے درمیان ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ماضی میں کبھی سیف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکا۔ 

اب تک ہونے والے مقابلوں میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے، جو سات ٹورنامینٹ جیت چکا ہے، دوسرے نمبر پر بنگلادیش ہے، جس نے چار بار کامیابی اپنے نام کی۔

Comments

- Advertisement -