منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

ضمنی الیکشن سے قبل ہی عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : صافی قبیلے نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا عمران خان جیسا بہادر لیڈر ہی ہماری نمائندگی کا حقدار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور صافی قوم اتحاد کے مابین جرگہ کامیاب ہوگیا۔

پی ٹی آئی کے جرگہ کی قیادت صوبائی وزیرکامران بنگش نےکی جبکہ صافی قوم اتحاد کی مرکزی شوریٰ کی قیادت شرف الدین صافی کررہے تھے۔

صافی قبیلے نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر شرف الدین صافی نے کہا کہ عمران خان پورےپاکستان میں امن لےکرآئے، عمران خان نےاقوام متحدہ سمیت ہرفورم پرعالم اسلام کامقدمہ لڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسابہادرلیڈرہی ہماری نمائندگی کاحقدارہے، صافی قبیلے کے افراد متفقہ طور پر عمران خان کو ووٹ دیں گے۔

صوبائی وزیرکامران بنگش نے کہا کہ صافی قوم اتحادنےعمران خان کی حمایت کرکے پشاور کی سیاست کاپانسہ پلٹ دیا، سامراج کی تابعداری کےبت پاش پاش کردیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں