منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

سحر ہاشمی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سحر ہاشمی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو رہی ہیں۔

جب سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کی والدہ انتقال کرگئیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ واقعی کچھ دنوں میں کیسا محسوس کرتی ہیں، ویڈیو میں سحر والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو رہی ہیں، انہوں نے دعا کی کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ہم سب اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahar Hashmi (@saharblues)

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سحر ہاشمی کی والدہ کی جانب سے دعائیں کی جارہی ہیں۔

یہ پڑھیں: ایسا شوہر چاہتی ہوں جو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے اور پاؤں دبائے، سحر ہاشمی

ایک صارف نے لکھا کہ ’اتنے بڑے نقصان کا سامنا کرنا اور پھر بھی مہربانی کا انتخاب کرنا خوبصورت ہے۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’آپ کی والدہ آپ پر فخر کریں گی۔‘

ایک اور مداح نے لکھا کہ ’اللہ آپ کو اور آپ کے والد کو سلامت رکھے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں