The news is by your side.

Advertisement

صاحبہ ریمبو نے ’’یوٹیوب سلور بٹن‘‘ حاصل کرلیا

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ صاحبہ افضل خان نے ’’یوٹیوب سلور بٹن‘‘ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار افضل خان عرف ریمبو سے 1997 میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نشو خان کی صاحبزادی صاحبہ میڈیا کی زینت کم ہی بنتی ہیں۔

اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی کم ہی متحرک رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اُن کا ٹویٹر پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں نہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بلیو ٹک مل سکا البتہ صاحبہ یوٹیوب پر اپنا چینل چلا رہی ہیں۔

یوٹیوب پر ’’لائیو اسٹائل ود صاحبہ‘‘ کے نام سے چینل چلانے والی اداکارہ کو حال ہی میں یوٹیوب نے ایک لاکھ سبسکرائبر ہونے پر چاندی کے بٹن کا اعزاز دیا۔ اداکارہ نے کامیابی ملنے کا سہرا شائقین کو دیا اور  ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے مداحوں سے مزید جڑے رہنے کی درخواست کی اور پسندیدگی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ بائیس برس قبل ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی فلم انڈسٹری کے دمکتے ستاروں کو اللہ نے دو بیٹوں سے بھی نوازا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ کا پلے بٹن

یاد رہے کہ یوٹیوب انتظامیہ منفرد اور تخلیقاتی ویڈیوز شیئر کرنے کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ایسے صارفین کی خدمات کو بھی تسلیم کرتی ہے جن کی ویڈیوز میں صارفین دلچسپی لیتے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ایسے چینل بنانے والے افراد کو سلور ، گولڈن، ڈائمنڈ اور کسٹم بٹن کے اعزاز دیے جاتے ہیں۔ یہ بٹن اُن ہی لوگوں کو دیا جاتا ہے جن کے یوٹیوب چینل پر شیئر ہونے والے ویڈیوز کو لوگ زیادہ سے زیادہ دیکھتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں