پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے شناکا کو چوکا مار کر ویرات کوہلی کا 319 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا ہے۔
صاحبزادہ فرحان 25 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ویرات کوہلی نے 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 319 رنز بنائے تھے اب صاحبزادہ 323 رنز بنا کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
View this post on Instagram
فہرست میں سری لنکا کے تلکا رتنے دلشان 317 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بابر اعظم نے 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 303 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے نے 2010 کے ورلڈ کپ میں 202 رنز بنائے تھے وہ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
علاوہ ازیں صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی 325 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔


