جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

صاحبزادہ فرحان نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔

راولپنڈی میں اوپنر صاحبزادہ فرحان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں گزشتہ چند میچز اچھے نہیں گئے تھے، میری اسٹرائیک روٹیشن کا مسئلہ تھا، کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ باؤنڈری کے بعد سنگل ڈبل رنز لیا کروں۔

انہوں نے کہا کہ چند میچز سے میں ریلیکس تھا تو فخر زمان نے کہا کہ ریلیس نہیں ہونا، کچھ بھی مسئلہ ہو تو فخر کے پاس جاتا ہوں، وہ مجھے مشورہ دیتے ہیں۔

اوپنر بیٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو لوگ سپورٹ کرتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے، ان کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کرکے آیا تھا، ایک روزہ فارمیٹ میں بھی میری اوسط اچھی ہے، ضرورت پڑی تو ایک روزہ فارمیٹ بھی کھیلوں گا۔

اوپنر بیٹر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں تینوں فارمیٹس میں ٹاپ آرڈر میں کھیلتا ہوں، پاکستان کے لیے کھیلنا اسی وجہ سے نچلے نمبروں پر کھیلنا قبول کیا، مجھے معلوم تھا ایک دن آئے گا جب مجھے ٹاپ آرڈر میں موقع ملے گا۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے حریف کے سب سے اچھے بولر کو ٹارگٹ کروں، تاکہ دوسرے بولر دفاعی انداز میں چلے جائیں۔

یہ پڑھیں: ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 129 رنز کا ہدف باآسانی 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 80 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، صائم ایوب 20 اور بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دسن شناکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں