جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرلیے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے 40 اننگز میں 969 رنز بنائے تھے۔

امریکا کے خلاف میچ کے پانچویں اوور کی آخری گیند پر صاحبزادہ فرحان نے ملند کمار کی گیند پر چھکا لگا کر اپنے 1000 رنز مکمل کیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اوپنر بیٹر ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دسویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تمام خبریں

اس فہرست میں سابق کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان، شعیب ملک، شاہد آفریدی، فخر زمان، عمر اکمل، احمد شہزاد اور صائم ایوب بھی شامل ہیں۔

بابر اعظم فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے 133 اننگز میں 4250 رنز بنائے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں