بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا، صاحبزادہ فرحان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بناسکی، سیریز کا آخری میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

تنظیم حسن ثاقب کی 50 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، تنزید حسن 33 اور مہدی حسن مراز 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان لٹن داس 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، توحید ہردوئے 5 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جب بھی ڈراپ ہوتا ہوں ڈومیسٹک میں ٹاپ کرکے واپس آتا ہوں اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنا بہت جذباتی لمحہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں