لاہور (23 مارچ 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے صلے میں قومی اوپنر صاحبزادہ فرحان کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔
حال ہی میں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کو صلہ مل گیا۔
نوجوان اوپنر آئی سی سی کی جانب سے ماہ فروری کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے فروری کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک کو بھی نامزد کیا تھا۔
تاہم ورلڈ کپ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان اپنے تمام حریفوں کو چت کر کے پہلی بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اوپنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 میچز میں ریکارڈ 383 رنز بنا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے تھے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں اسکور کر کے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا جب کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بنے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


