اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ایشیا کپ 2025، صاحبزادہ فرحان نے منفرد ریکارڈ بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹیم کے جارح کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ایک منفرد ریکارڈ بنادیا۔

صاحبزادہ فرحان نے دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے فائنل میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خلاف ایک نیا ریکارڈ بنادیا۔

پاکستانی کرکٹر صاحبزادہ فرحان بھارتی بولر بمراہ کو تین چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں اور انہوں نے ایونٹ کے مختلف میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں 38 گیندوں پر 57 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

دوسری جانب سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی اور ناکام بیٹنگ کے پیش نظر اگلے ورلڈ کپ کیلیے شاہین آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں اظہار خیال کرتے ہوئے باسط علی قومی ٹیم کی کارکردگی اور بھارت سے شکست پر افسردہ اور برہم نظر آئے۔

آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے تیاریوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کا فوری طور پر اعلان کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سفارشی کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ٹیم میں دوستی یاری بھی نہیں ہوگی۔

محسن نقوی ڈٹ گئے کہ ٹرافی لینی ہے تو لو ورنہ جاؤ، باسط علی

قومی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کے سوال پر باسط علی نے کہا کہ اگر بابر کو لانا ہے تو اسے چھٹے نمبر پر کھلانا ہوگا، کیونکہ اوپنرز میں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان تو پہلے سے موجود ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل چار کھلاڑیوں کو اس اسکواڈ میں بالکل نہ رکھا جائے بلکہ انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ہی دور کردیا جائے جن میں حسین طلعت، سلمان علی آغا صائم ایوب اور محمد حارث شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں