پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

’’چھکے، چوکے، سنچریاں اور رنز‘‘ صاحبزادہ فرحان نے دنیا کے تمام بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (7 اپریل 2026): پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے چھکے سنچریاں اور رنز بنا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان کے باصلاحیت نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کا بلا سال 2025 سے اس زور سے چل رہا ہے کہ اب تک ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ساتھ سب سے زیادہ چوکے، چھکے لگانے اور سنچریاں بنانے والے بیٹر بن کر دنیا کے بڑے بڑے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

سال 2025 سے اب تک 15 ماہ میں ریکارڈ ساز قومی اوپنر نے ٹی 20 کرکٹ کی 68 اننگز میں 41.62 کی اوسط اور 152 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2622 رنز اسکور کیے، جو اس مدت میں کسی بھی بیٹر کے مجموعی اسکور سے زیادہ ہے۔

ان 15 ماہ کے دوران صاحبزادہ فرحان نے تہرے ہندسوں کی سات اننگز کھیلیں اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔

نوجوان قومی بیٹر نے اسی مدت کے دوران 16 نصف سنچریوں کے سااتھ سب سے زیادہ چوکے (239) اور سب سے زیادہ چھکے (145) لگانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

15 ماہ کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹی 20 بیٹرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 2197 رنز بنا کر دوسرے، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 2195 رنز اسکور کر کے تیسرے، ان کے ہم وطن نکولس پوران 36. 2030 رنز بنا کر چوتھے جب کہ بھارت کے ابھیشیک شرما 1932 رنز بنا کر 5 ویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان اب تک ٹونٹی ٹوئنٹی میں 168 میچز میں 34.57 کی اوسط اور 138.79 کے سٹرائیک ریٹ سے 5152 رنز اسکور کر چکے ہیں، جس میں 9 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

قومی اوپنر کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر ہیں اور یہ کارنامہ انہوں نے رواں برس بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں انجام دیا۔

عثمان طارق نے کرکٹ میں اپنی پہلی کمائی سے ’’ماں‘‘ کیلیے کیا خریدا؟ (جذباتی کہانی)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں