کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی بیٹر کا نام بتا کر مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔
صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف شاندار بیٹنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے نا صرف شاندار سنچری اسکور کی بلکہ ٹیم کی فتح کے بعد میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم ان کا انٹرویو کر رہے ہیں۔
صاحبزادہ فرحان سے وسیم اکرم نے سوال پوچھا کہ آپ کا بیٹنگ میں آئیڈیل کون ہے؟ اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ وہ اس کا جواب سچ بتائیں۔
جس پر صاحبزادہ فرحان بولے کے ان کے آئیڈیل کھلاڑی احمد شہزاد ہیں، انہیں دیکھ کر کرکٹ کا آغاز کیا اور وہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے احمد شہزاد کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ بھی بہت کھیلی ہے۔ میں نے احمد شہزاد کو فالو کیا ہے اور مجھے جو بھی مسئلہ ہوتا ہے تو میں اس سے پوچھتا بھی ہوں۔
شاہد آفریدی کا شاداب خان کے بیان پر ردعمل
وسیم اکرم نے سنچری کے حوالے سے جب پوچھا تو صاحبزادہ بولے کہ میری کوشش تھی کہ یہ سنچری میں 2025 میں کروں لیکن نہیں ہوسکا، لیکن شکر یہ ہے کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


