ملتان سلطانز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میں کسی اور دنیا سے نہیں آیا جو کچھ مختلف کروں گا۔
حیدرآباد کنگزمین کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ایک سال سے پرفارمنس اچھی جاری ہے ہر کھلاڑی مثبت سوچ کیساتھ کھیلے تو اہداف حاصل کیےجا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کیساتھ انٹرنیشنل لیول پر بھی میرا اسٹرائیک ریٹ کا مسئلہ تھا اب بہتر بنانے پر کام کیا ہے آج کے میچ میں یہی کوشش تھی کہ اننگز اچھی کھیلوں، لوگ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن میں گراؤنڈ میں سب کوغلط ثابت کرتا ہوں۔
عثمان خان کی سنچری، حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی
صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ ڈاٹ بالز کم کرنے پر مزید محنت کرنی ہے اسٹیو اسمتھ سےکافی کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے پی ایس ایل کی وجہ سے ہی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کررہا ہوں اور اب پاکستان کیلئے ریڈبال کرکٹ کھیلنا ہے، گریڈ ٹو کھیلوں گا تاکہ میری ڈومیسٹک پرفارمنس بھی لوگ دیکھ سکیں۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں


