تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

صحیفہ جبار نے ’ڈیلیوری رائیڈرز‘ سے متعلق پوسٹ شیئر کردی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق پوسٹ شیئر کردی۔

 اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے عوام سے اپیل کی ہے شہر میں موسم کی خراب صورت حال میں ڈیلیوری رائیڈرز کا خیال رکھیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے رائیڈرز کا خیال رکھیں، بارش کے موسم میں اپنے آرڈرز کو تھوڑا سا روک لیں۔‘

صحیفہ جبار نے کہا کہ ’کچھ کیسز میں یہ رائیڈرز گھر کے واحد کفیل ہوتے ہیں، اس لیے ان کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہم پر لاگو ہے۔‘

اداکارہ نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے ہر آرڈر پر تھوڑی سی رقم الگ سے ان کے لیے بطور تحفہ ضرور رکھیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے میں ان کے ہمراہ فیصل قریشی، اعجاز اسلم، کنزیٰ رزاق ودیگر نمایاں تھے۔

مداحوں کی جانب سے صحیفہ جبار خٹک کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -