اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

گرفتاری کے خدشے سے پریشان معروف اسکالر ساحل عدیم کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہائیکورٹ نے معروف اسکالر ساحل عدیم کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ، ان پر لسانی گفتگو کرنے پر کراچی میں مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس اعظم خان نے معروف اسکالر ساحل عدیم کی جانب سے دائر کی گئی استدعا پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی اور انہیں 20 ہزار روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کی سخت ہدایت جاری کی تاکہ وہ قانون کا سامنا کر سکیں۔

یاد رہے کہ معروف اسکالر ساحل عدیم پر مبینہ طور پر لسانی گفتگو کرنے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تنازع کے باعث کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، جس سے بچنے اور قانون کے سامنے پیش ہونے کے لیے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیں : اسکالر ساحل عدیم کو گرفتاری کا خدشہ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ساحل عدیم کے خلاف کراچی سمیت ملک کے دیگر مختلف شہروں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار قانون کا سامنا کرنا چاہتے ہیں اور متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کے خواہشمند ہیں، تاہم انہیں خدشہ ہے کہ عدالت پہنچنے سے قبل ہی پولیس انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں